پونے 9 بجے سے پہلے اسکول کھولنے پر 10 لاکھ روپے جرمانے کا اعلان

خلاف ورزی پر 5 سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
شائع 02 نومبر 2025 08:45am

پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول اب صبح پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔ ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 8 بجکر 45 منٹ سے قبل اسکول کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ صوبے میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

ڈی جی ماحولیات نے واضح کیا کہ نئی ٹائمنگز کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہے، اور کسی بھی خلاف ورزی پر متعلقہ اسکول انتظامیہ کو پانچ سے دس لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔

AAJ News Whatsapp

عمران حامد شیخ کے مطابق اسکول ٹائمنگ کی خلاف ورزی یا شکایت کی اطلاع ای پی اے ہیلپ لائن 1373 یا گرین پنجاب ایپ کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔

ماہرین ماحولیات نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولوں کے اوقات میں تاخیر سے آغاز سے صبح کے اوقات میں ٹریفک رش اور اسموگ کے اثرات میں کمی آئے گی۔

punjab

Punjab Government

DG Environment

: Rs 1 million

fine for

opening schools

before 9 am