بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں بابراعظم نے اہم ترین سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
پاکستانی اسٹار بیٹر 123 اننگز میں 4 ہزار 232 رنز اسکور کرکے بھارت کے روہت شرما سے آگے نکل گئے ہیں۔
روہت شرما نے 151 ٹی 20 اننگز میں 4 ہزار 231 رنز بنائے تھے ، اس میچ میں بابر اعظم 11 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔
babar azam
rohit sharma
breaks record
most runs in t20
مقبول ترین
Aaj English





















