Aaj News

کراچی میں ای چالان سسٹم کی سنگین غلطی، گھر بیٹھے شہری کو چالان بھیج دیا

چالان 27 اکتوبر صبح دس بجے کلفٹن کا ہے جبکہ اُس وقت وہاں موجود ہی نہیں تھا، متاثرہ شہری
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2025 07:58pm

کراچی میں ٹریفک پولیس کے الیکٹرانک چالان سسٹم میں سنگین خامی سامنے آ گئی۔ شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے موصول ہونے والے چالان میں غلط کوائف درج ہیں۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے چالان کے مطابق خلاف ورزی 27 اکتوبر کی صبح پونے دس بجے تین تلوار کلفٹن میں ہوئی، تاہم اس وقت وہ اپنے گھر، اسکیم 33 میں موجود تھا۔

شہری کے مطابق اسے موصول ہونے والے چالان میں نمبر پلیٹ کی تصویر الگ جبکہ انگریزی میں لکھا گیا نمبر بھی مختلف تھا۔

ای چالان میں نہ صرف غلط موٹر سائیکل نمبر درج کیا گیا بلکہ متاثرہ شہری کے خلاف 6 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی شامل کر دیے گئے۔

شہری کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 2500 روپے کا چالان موصول ہوا، مگر شہری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اُس روز موٹر سائیکل چلائی ہی نہیں۔

AAJ News Whatsapp

واضح رہے کہ کراچی میں جاری ای چالان مہم میں صرف 48 گھنٹوں کے دوران شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 10 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔

ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق دو روز میں 12 ہزار 942 الیکٹرانک چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 979 چالان جاری کیے گئے، جس کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 15 ہزار 539 تک جا پہنچی ہے۔

Sindh Police

Karachi Traffic Police

Karachi E Challan

electronic challan