Aaj News

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل، کون سے نمبر پر بیٹنگ کریں گے؟ ہیڈ کوچ نے بتا دیا

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک حیسن نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے بارے میں مختلف آپشنز پر غورکریں گے۔
شائع 26 اکتوبر 2025 08:52pm

قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک حیسن کی نے کہا ہے کہ بابراعظم کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اور وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک حیسن نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے بارے میں مختلف آپشنز پر غور کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد حارث کو کافی مواقع دیے ہیں مگر انہوں نے فائدہ نہ اٹھایا۔ محمد حارث نوجوان ہیں، ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

مائیک حیسن نے کہا کہ عثمان خان اسپنرز کے خلاف اچھی بیٹنگ کرتے ہیں، اس لیے انہیں ٹی ٹونٹی سیریز میں موقع دیا گیا ہے۔

وائٹ بال کوچ کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ فائنل میں شکست پر مایوسی ہوئی تھی کیونکہ ایشیاء کپ کا فائنل ایک بڑا دن تھا۔

AAJ News Whatsapp

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں مختلف شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، اسکواڈ کا جوحصہ نہیں انہیں ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا چاہیے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ صوفیان موقیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس بھیجا ہے جبکہ عثمان طارق ایک باصلاحیت اسپن ٹیلینٹ ہے۔ ساؤتھ افریقہ کیخلاف سیریز، ٹرائی سیریز سے ورلڈکپ سے متعلق آپشنز ملیں گے

مائیک حیسن کا مزید کہنا تھا کہ فخر زمان ایک روزہ فارمیٹ کا حصہ ہیں، میں نے فخر زمان سے بات بھی کی تھی انہیں فرسٹ کلاس میں کام کرنا پڑےگا۔

babar azam

Pakistan Cricket Team

head coach

white ball cricket

mike hesson