Aaj News

کراچی میں سی آئی اے یونٹ کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت: پولیس تشدد پر سوالات اٹھ گئے

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم پر تشدد کے نشانات ملنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2025 09:45pm

کراچی میں سی آئی اے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت نے پولیس تشدد سے متعلق سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم پر تشدد کے نشانات ملنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق 18 سالہ محمد عرفان کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے اور نمونے کیمیائی تجزیے کے لیے محفوظ کر لیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عرفان کی حتمی موت کی وجہ کیمیائی رپورٹ کے بعد معلوم ہو سکے گی۔

ورثاء نے الزام عائد کیا کہ عرفان کو سی آئی اے اہلکاروں نے حراست کے دوران بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا۔ مقتول بہاولپور کے سیلاب زدہ علاقے سے روزگار کے لیے کراچی آیا تھا۔

AAJ News Whatsapp

نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ورثاء نے سہراب گوٹھ سردخانے کے باہر احتجاج کیا اور لاش سڑک پر رکھ کر دھرنا دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

بعد ازاں ورثاء اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے اور احتجاج ختم کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سات اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے، تاہم ورثاء کا کہنا ہے کہ محض معطلی کافی نہیں، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

karachi

Sindh Police

human rights

Police Brutality

Police Custody Death

CIA Unit

Torture Allegations

Justice ForIrfan