Aaj News

وفاقی وزارتِ داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

نوٹیفکیشن کے بعد وزارت قانون سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرے گی، جس کی منظوری پر الیکشن کمیشن ٹی ایل پی کو ڈی نوٹیفائی کردے گا۔
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2025 05:55pm

وفاقی وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جمعے کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے۔ وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 11 (بی)کی ذیلی شق 1 (اے) کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قراردیا

یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا، جس میں پنجاب حکومت کی سفارش پر غور کیا گیا تھا۔

پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا طریقہ کیا ہے؟

پنجاب حکومت نے مریدکے میں 13 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش وفاق کو بھیجی تھی۔

AAJ News Whatsapp

دوسری جانب ذرائع وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی پر سپریم کورٹ سے فیصلہ درکار نہیں ہوتا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پابندی انسداددہشت گردی ایکٹ کےتحت لگائی گئی، یہ پابندی آرٹیکل17کے تحت نہیں لگائی گئی۔

federal cabinet

TLP

Punjab Government

Tehreek e Labbaik Pakistan

Ministry of Interior

Ban on TLP