اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد، پشاور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں پشاور، ملاکنڈ، بونیر اور ہری پور میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ دیربالا، ٹیکسلا، داؤد خیل،گجرات، سوات، باجوڑ، بنوں، مالاکنڈ، شانگلہ، راولپنڈی میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 234 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 234 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان میں واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکے رات 11 بج کر 15 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شہری کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کے ہیلپ لائن نمبر 1700 پر دے سکتے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف کے مارے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے۔
Aaj English













