Aaj News

سونے کی قیمت میں اچانک 10 ہزار روپے سے زائد کی کمی

عالمی مارکیٹ میں 106 ڈالرکمی، فی اونس سونا 4252 ڈالر پر آگیا
شائع 18 اکتوبر 2025 01:55pm

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مسلسل اڑان کے بعد ہفتے کو سونا اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں بھاری کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 10 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9,088 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 82 ہزار 630 روپے کا ہوگیا۔

AAJ News Whatsapp

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت اچانک 106 ڈالر کی کمی کے بعد 4,252 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو فی تولہ سونا 14100 روپے کے ایک دن کے سب سے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ساڑھے 4 لاکھ کی سطح عبور کرتے ہوئے 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر جاپہنچا تھا۔

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2025

gold rate increase