Aaj News

سیلاب متاثرہ زرعی کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر

جنوری سے جون تک یہ صارفین قسطوں میں اگست کا بل ادا کریں گے، ذرائع پاور ڈویژن
شائع 17 اکتوبر 2025 11:58pm

وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرہ زرعی کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر کردیے ہیں۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق جنوری سے جون تک یہ صارفین قسطوں میں اگست کا بل ادا کریں گے، مجموعی طور پر گھریلو کمرشل صارفین کو اگست کے بلز میں 17ارب روپےکا ریلیف دیا گیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو 11 ارب روپے معاف کردیے گیے، کمرشل اور زرعی صارفین کے 6 ارب کے بلز مؤخر کیے گئے ہی۔

AAJ News Whatsapp

حکومت نے مجموعی طور پر 25 لاکھ بجلی صارفین کو ریلیف دیا ہے، گھریلو صارفین جو بلز دے چکے اس مہینے ری فنڈ ہوچکا۔ کمرشل اور زرعی صارفین کو چارماہ تک بلوں سے متعلق ریلیف دیا گیا، کمرشل صارفین کے بل کے حساب سے جنوری سے جون تک فکس رقم شامل کی جائے گی۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق یہ فیصلہ سیلاب متاثرہ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

power division

flood victoms

electricity bill

Punjab Floods

Floods 2025

Agricultural commercial users