Aaj News

سونے کے بڑھتے نرخ نے عوام کے ہوش اُڑا دیے، ایک ہی دن میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا 141 ڈالر مہنگا ہوکر 4358 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2025 03:24pm

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ بن گیا، فی تولہ سونا ایک دن میں 14 ہزار 100 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 14 ہزار 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 12 ہزار 89 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے ہو گیا۔

AAJ News Whatsapp

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 141 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 358 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی ہے۔

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2025

gold rate increase