پاک فوج کی مہمند اور شمالی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 37 خوارج ہلاک
پاک فوج نے مہمند اور شمالی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دروان تشکیل میں آنے والے 37 خوارجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنۃ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا، افغان طالبان کی فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی سے تشکیل میں شامل 30 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تشکیل بھیجنے کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کے ذریعے دہشت گردی پھیلانا تھا، یہ در اندازی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کی ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ آپریشن اس وقت بھی جاری ہے اور مزید خوارجین کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے 14 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے ابا خیل میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی، کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد گروہ کو نشانہ بناتے ہوئے 7 خوارج جہنم واصل کیے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے ہاتھوں ہلاک کیے گئے خوارج کا ہدف علاقے میں دہشت گردی کے منصوبہ کو عملی جامعہ پہنانا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کلین اپ آپریشن جاری رہے گا۔
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔