عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 69 ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی قیمت 4 ہزار 140 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
پاکستانی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 5,800 روپے کے اضافے سے 440,900 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4,972 روپے بڑھ کر 378,000 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں امریکی شرح سود میں ممکنہ کمی اور چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
بدھ کو عالمی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کی قیمت 0.8 فیصد بڑھ کر 4,173 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ ایک موقع پر یہ قیمت 4,186 ڈالر تک بھی جا پہنچی۔ چاندی کی قیمت بھی 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 51.60 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث فی تولہ چاندی کی قیمت 90 روپے اضافے سے 5,337 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 77 روپے بڑھ کر 4,575 روپے ہوگئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت اور سپلائی کی کمی کے باعث چاندی کی قیمت بھی متاثر ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کار سونا اور چاندی خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق اس اضافے کی سب سے بڑی وجہ امریکا کی شرح سود میں ممکنہ کمی اور چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے سونا خریدنے کو ترجیح دی ہے۔
چاندی کی قیمت بھی 0.3 فیصد اضافے کے بعد 51 اعشاریہ 60 ڈالر فی اونس تک پہنچ چکی ہے۔ منگل کے روز مارکیٹ میں چاندی 53 اعشاریہ 60 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی، جو کہ ایک نیا ریکارڈ تھا۔
ماہرین کے مطابق چاندی کی قیمت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ سونے کی قیمتوں کا بڑھنا اور اسپاٹ مارکیٹ میں سپلائی کی کمی ہے۔
Aaj English




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔