Aaj News

اسرائیل فٹبال ورلڈکپ سے باہر، اٹلی میں میچ کے دوران ہنگامے پھوٹ پڑے

میچ سے قبل ہزاروں افراد کا اسرائیل کے خلاف احتجاج، مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں
شائع 15 اکتوبر 2025 10:48am

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں اٹلی نے اسرائیل کو تین صفر سے شکست دے دی۔ میچ سے قبل ہزاروں افراد اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا، جھڑپوں کے نتیجے میں صحافی سمیت کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

اٹلی کے شہر یوڈائن میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں اٹلی نے اسرائیل کو شکست دے کر عالمی کپ سے باہر کر دیا۔

رائٹرز کے مطابق منگل کے روز ہونے والے احتجاج میں پانچ ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔ مظاہرین نے شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا اور اس کے بعد فریؤلی اسٹیڈیم کے قریب پہنچ گئے، جہاں میچ منعقد ہونا تھا۔

جھڑپوں کے بعد مظاہرین نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ ان جھڑپوں کے نتیجے میں صحافی سمیت کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

میچ کے دوران اٹلی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔ اس شکست کے بعد اسرائیل ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے باہر ہوگیا ہے۔

Israel

Palestine

Italy

FIFA

FIFA world cup

Protests in Italy

Fifa 2026