Aaj News

کراچی میں چہل قدمی کے دوران حادثہ، معروف اداکار مصطفٰی قریشی کی ٹانگ ٹوٹ گئی

میرا سر سڑک سے ٹکرایا اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، آنکھ بچ گئی، مصطفٰی قریشی
شائع 14 اکتوبر 2025 11:00pm

پاکستان کی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار مصطفٰی قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں چھ ہفتے گھر میں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ممتاز اداکار مصطفٰی قریشی نے بتایا کہ وہ فجر کی نماز کے بعد گھر کے باہر واک کر رہے تھے کہ اچانک ایک کھدی ہوئی سڑک میں ان کا پاؤں پھنس گیا اور وہ بری طرح گر گئے۔

مصطفٰی قریشی نے کہا کہ ”میرا سر سڑک سے ٹکرایا اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، آنکھ بچ گئی۔“

AAJ News Whatsapp

انہوں نے شہری انتظامیہ سے اپیل کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے حکمرانوں کو عقل دے تاکہ شہر کی سڑکیں درست کی جائیں۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ انہیں پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما رضا ربانی کی کتاب کی تقریب میں جانا تھا، لیکن حادثے کی وجہ سے وہ تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔

karachi

Mustafa Qureshi

Leg Injury

Actor Accident