اسرائیلی فوج کا جنگ بندی کے باوجود فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ پر حملہ
دنیا بھر کی نظریں اسرائیل اور فلسطین پر ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج اپنی جابرانہ حرکتوں سے باز نہ رہ سکی۔ اسرائیلی فوج نے آج رہائی پانے والے فلسطینی شہری کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اہل خانہ کو تببیہ کی کہ وہ جشن نہ منائیں۔ اوفَر جیل کے باہر بھی شہریوں پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں برسائی گئیں۔ یہ فلسطینی اپنے قیدی رشتہ داروں کی رہائی کے منتظر تھے۔
آج بھی جب دنیا بھر کی نظریں غزہ میں جاری رہائی کے عمل پر مرکوز ہیں اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں اور بربریت کا سلسلہ جاری رکھا ہو اہے۔
الجزیرہ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے باوجود آج مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں جاری رہیں اور اسرائیلی فوج فسلطینی قیدیوں کے گھروں اور رہائی کے منتظر افراد کو نشانہ بناتی رہی۔
مغربی کنارے میں آج کیا ہوتا رہا؟
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج فلسطینی قیدی احمد کابنہ کے گھر پر دھاوا بولا، جنہیں آج ہی رہائی ملنے والی ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی کے ڈائریکٹر عید براہمہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کابنہ کے اہلِ خانہ کو انتباہ دیا ہے کہ وہ ان کی رہائی کا جشن نہ منائیں اور نہ ہی انہیں لینے کے لیے جائیں۔
الخلیل کے جنوب میں الفوار کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ نابلس میں بھی آج صبح ایک فلسطینی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
رام اللہ میں بھی اپنے پیاروں کی رہائی کے لیے جمع ہونے والے سینکڑوں فلسطینی اسرائیلی فوج کے ممکنہ جارحانہ ردعمل کی وجہ سے رہائی کا جشن نہ مناسکے۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (آئی سی آر سی) کے حوالے کر دیا ہے۔ دوسری جانب درجنوں فلسطینی قیدیوں کو بھی مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ اور جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس پہنچا دیا گیا ہے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔