Aaj News

پاکستان کی جوابی کارروائیاں طالبان کے عسکری ڈھانچے اوردہشت گرد عناصر کے خلاف ہیں، اسحاق ڈار

ہماری دفاعی کارروائیاں کسی طور پر امن پسند افغان عوام کے خلاف نہیں، اسحاق ڈار
شائع 12 اکتوبر 2025 02:44pm

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی اور افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان کی سرحد پر کی جانے والی فائرنگ اور حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں، جن کا پاکستان نے مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائیاں طالبان کے عسکری ڈھانچے اور ان دہشت گرد عناصر کے خلاف ہیں جو افغانستان کی سرزمین سے ’’فتنۂ خوارج‘‘ اور ’’فتنۂ ہند‘‘ کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں کسی طور پر امن پسند افغان عوام کے خلاف نہیں، بلکہ دہشت گرد نیٹ ورکس کو نشانہ بنانے کے لیے ہیں۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین، خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

AAJ News Whatsapp

انہوں نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹھوس اور عملی اقدامات کرے جو پاک۔افغان تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان انتہائی تحمل اور ذمہ داری کے ساتھ کارروائی کر رہا ہے تاکہ کسی بے گناہ شہری کی جان ضائع نہ ہو۔

پاکستان

Pakistan Afghanistan Border

Pakistan and Afghanistan

Foreign Minister Ishaq Dar

Deputy PM Ishaq Dar

Pak Afghan Clash

pak afghan border tension

pakistan strikes on afghanistan