Aaj News

پاکستان نے طورخم اور چمن سمیت افغانستان کے تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس بند کر دیے

کرم کے سرحدی علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری
شائع 12 اکتوبر 2025 01:21pm

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں شدت کے بعد پاکستان نے طورخم اور چمن سمیت تمام اہم بارڈر کراسنگ پوائنٹس بند کر دیے ہیں۔

افغان افواج نے ہفتہ کی رات پاکستانی سرحدی چوکیوں پر حملہ کیا، جس کے جواب میں پاکستانی فورسز نے بھی مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان چوکیاں تباہ کر دیں۔

ذبیح اللہ مجاہد کا 58 پاکستانی فوجی شہید کرنے کا دعویٰ

پاکستانی سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ اتوار کی صبح تک جاری رہا، تاہم بعد ازاں زیادہ تر علاقوں میں صورتحال قابو میں آ گئی۔ البتہ کرم کے سرحدی علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

AAJ News Whatsapp

خبر رساں ایجنسی “رائٹرز“ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ دو مرکزی سرحدی راستے طورخم اور چمن بند کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ تین ذیلی کراسنگ پوائنٹس، خرلاچی، انگور اڈہ اور غلام خان بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بارڈر پر آمدورفت مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

پاک افغان جھڑپ میں طیارہ گرائے جانے کا دعویٰ، تباہ شدہ فائٹر جیٹ بھارتی نکلا

یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2,600 کلومیٹر طویل سرحد ہے، جسے ڈیورنڈ لائن کہا جاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی جھڑپوں اور سفارتی کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے خطے میں امن و استحکام کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

پاکستان

Pakistan Afghanistan Border

Pakistan and Afghanistan

Pak Afghan Clash

pak afghan border tension

pakistan strikes on afghanistan