’آپریشن تندور‘: آگ لگی ہے بستی میں، پاکستانی اپنی مستی میں
ایک طرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے ساتھ کارروائیاں جاری ہیں تو دوسری جانب پاکستانی عوام نے حسبِ عادت اپنی حس مزاح کی دھار تیز کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر محاذ سنبھال لیا، اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میمز شئیرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر صارفین پاکستان آرمی کے ہاتھوں افغان طالبان کے خلاف بھرپور کارروائیوں پر مضحکہ خیز میمز شئیر کرتے نظر آئے، اور ایکس پر باقاعدہ ’آپریشن تندور‘ ٹاپ رینڈ بن گیا۔
اس سے قبل مئی میں جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی جاری تھی اس دوران بھی ایکس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ میمز شئیر کی تھیں جن کی گونج بھارت تک جا پہنچی تھی۔
اب پاک افغان بارڈر پر حالیہ کشیدگی کے بعد ایک بار پھر پاکستانیوں کی میمز سب کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔
ایک صارف نے ایکس پر تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھا، ”آپریشن تندور کا آغاز ہوگیا۔“ چونکہ پاکستان میں مقیم افغان شہری تندور کا یکام کرنے کے لیے مشہور ہیں اسی لیے ”تندور“ ٹاپ ٹرینڈ اختیار کر گیا ہے۔
ایک صارف نے تصویر شئیر کی جس کے کیپشن پر لکھا تھا کہ، ”افغانستان کا فضائی دفاعی نظام ہائی الرٹ پر ہے۔“ اس میں گدھا گاڑی اور کچرا اٹھانے والا لوڈر ٹریکٹر دکھایا گیا تھا۔
ایک اور صارف نے ایکس پر تصویر پوسٹ کی جو بالی ووڈ فلم منا بھائی کے ایک سین کی ہے۔ تصویر پر افغانستان اور پاکستان کی ”جنگ“ پر لکھا تھا کہ، ’ارے بھائی یہ تو شروع ہوتے ہی ختم ہوگئی۔‘
اطلاعات ہیں کہ پاکستان نے افغان فورسز کو چند گھنٹے میں ہی پیچھے ہٹنے اور کارروائیاں روکنے پر مجبور کردیا تھا، ساتھ ہی پاک افواج نے افغان طالبان کو سرینڈر کرنے پر مجبور کیا۔
ایک صارف نے ویڈیو شئیر جس میں دو نوجوانوں کو پنجا لڑاتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ویڈیو کے کیپشن پر درج تھا، ’سعودی عرب افغانستان کے خلاف پاکستان کی جوابی کارروائی کو دیکھتے ہوئے۔‘
یہ میم پاکستان اور سعودی عرب کے حالیہ معاہدے کے تناظر میں شئیر کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا دونوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
ایک اور ایکس اکاؤنٹ پر اسی تناظر میں ایک اور مزاحیہ میم شئیر کی گئی جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پریشان دکھایا گیا ہے اور کیپشن میں درج ہے، ’جب آپ کو احساس ہو کہ آپ اب افغانستان کے ساتھ جنگ میں ہیں۔‘
ایک اور مزاحیہ میم میں افغان طالبان کو تفریحی کشتیوں پر بیٹھے دکھایا گیا ہے جس کے کیپشن میں لکھا تھا، ’افغانستان کی نیوی ہائی الرٹ پر ہے۔‘
وہیں ایک اور دلچسپ پوسٹ بھی نظر آئی جس میں کچھ لوگوں کو بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور تصویر کے کیپشن پر لکھا ہے، ’عوام اپنے چوری شدہ آئی فونز اور ہونڈا 125 تلاش کرنے کے لیے افغانستان کی طرف بھاگ رہے ہیں۔‘
ایک اور صارف نے ویڈیو شئیر کی جس میں دو افراد کو زخمی حالت میں لڑکھڑاتے ہوئے دیوار کے سہارے چلتے دکھایا گیا ہے، اور کیپشن میں لکھا تھا ’پاکستان کے ساتھ جنگ کے بعد بھارت اور افغانستان کی حالت۔‘
جبکہ ایک صارف نے بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار نانا پاٹیکر کی مشہور میم پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا تھا، ’پاک افغان جنگ کے بعد ڈونلڈ ٹرپ کا ردعمل۔‘
چونکہ ٹرمپ اپنی کئی تقاریر میں دنیا کی مختلف جنگیں رکوانے کا دعویٰ کرتے ہوئے نوبل امن انعام کا مطالبہ کر چکے ہیں انعام ہار بھی چکے ہیں، اسی لیے اب یہ میم بھی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان فورسز کو منہ توڑ جواب دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مختلف سیکٹرز میں 19 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا قومی پرچم بھی لہرا دیا۔
افغان فورسز نے گزشتہ رات تقریباً 10 بجے انگور اڈا، باجوڑ، کرم، اپر دیر، چترال اور بلوچستان کے علاقے بارام چاہ میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کے جواب میں پاک فوج نے توپ خانے، ٹینکوں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سمیت فضائی وسائل کا بھرپور استعمال کیا۔ کارروائی کے دوران طالبان اور داعش کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے افغان فورسز کے درجنوں اہلکار مارے جانے کی بھی تصیق کی ہے جبکہ متعدد افغان طالبان نے پوسٹیں خالی چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرلی ہے۔ افغان فوج کی جانب سے کسی منظم مزاحمت کی اطلاع نہیں سامنے نہیں آئی۔
پاک افغان صورتحال پر قطر اور سعودی عرب کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔