جامعہ کراچی میں طالبہ بس پوائنٹ کی زد میں آکر جاں بحق
حادثہ پوائنٹ بس سے اترتے ہوئے پیش آیا ہے، پولیس
جامعہ کراچی میں طالبہ بس پوائنٹ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق طالبہ جامعہ کراچی کی بس پوائنٹ میں سوار تھی، حادثہ پوائنٹ بس سے اترتے ہوئے پیش آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حادثہ جامعہ کراچی ڈاکٹر محمود حسن لائبریری کے سامنے پیش آیا، طلبہ نے واقعے کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔
طالبہ کی شناخت انیقہ سعید کے نام سے ہوئی ہے جو سوشل ورک کی طالبہ تھی۔ پوائنٹ نے یونیورسٹی کے اندر روڈ کراس کرتے ہوئے طلبہ کے اوپر بس چڑھادی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد طالبہ کو قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
bus accident
karachi university student
female student died
مقبول ترین
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔