سول ایوی ایشن نے نجی ایئرلائن کے آپریشنز پر پابندی عائد کردی

سی اے اے نے نجی ایئرلائن کا ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ جہازوں کی عدم دستیابی کے باعث معطل کردیا۔
شائع 03 اکتوبر 2025 10:14pm

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سیرین ایئر کا ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ معطل کرتے ہوئے سیرین ایئر کے آپریشنز پر پابندی عائد کردی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جمعے کو سی اے اے نے سیرین ایئر کا ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ معطل کردیا ہے، سیرین ایئر کا سرٹیفکیٹ جہازوں کی عدم دستیابی کے باعث معطل کیا گیا ہے۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ سول ایوی ایشن نے سیرین ایئر کے آپریشنز پر پابندی عائد کردی ہے۔

AAJ News Whatsapp

ترجمان کے مطابق سیرین ایئر جہاز دستیاب ہونے پر بحالی کا کیس زیر غور لایا جائے گا اور سیرین ایئر کا ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ بحالی جہازوں کی دستیابی سے مشروط ہے۔

CAA

Civil Aviation Authority

Flight operations

Syrian Air

Air Operator Certificate

Aviation News

Airline Ban

Airline Suspension

serene air