Aaj News

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی: 100 انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار 600 کی حد عبور کرگیا

کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
شائع 03 اکتوبر 2025 10:19am

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج جمعے کے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، دورانِ کاروبار کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 600 پوائنٹس کی تاریخی سطح تک جا پہنچا۔

کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جسے سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور مارکیٹ میں مثبت رجحان کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

AAJ News Whatsapp

اقتصادی ماہرین کے مطابق، یہ ریکارڈ ساز کارکردگی ملک میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے، مثبت معاشی اشاروں، اور خاص طور پر چند بڑے شعبوں میں شاندار کارپوریٹ آمدنی کی توقعات کا نتیجہ ہے۔

سرمایہ کاروں کے مطابق یہ تیزی ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت علامت ہے اور اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں 100 انڈیکس مزید نئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔

PSX

100 index

KSE 100 Index

Pakistan Stock Exchange (PSX)

Bulls Return in PSX