Aaj News

سلمان خان کا دبنگ ڈائریکٹر کے الزامات پر جواب

سلمان خان اور ان کے بھائیوں پر متعدد الزامات لگائےگئے ہیں۔
شائع 28 ستمبر 2025 01:09pm

بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان نے ڈائریکٹر ابھینوکشیپ کے الزامات پر خاموشی توڑ دی ہے۔ ”دبنگ“ فلم کے ڈائریکٹر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں سلمان خان اور ان کے بھائیوں پر متعدد الزامات لگائےہیں۔

بگ باس 19 کےاس ہفتے کے ایپی سوڈ میں سلمان خان نے کچھ ایسا کہا جس سے محسوس ہوا کہ وہ ابھینو کے الزامات پر ردعمل دے رہے ہیں۔

جب سلمان نے کنٹیسٹنٹ تانیا مِٹل کی سالگرہ منائی، تو تانیا نے جذباتی انداز میں کہا، ’میں چاہتی ہوں کہ سلمان سر ممبئی میں میرے خاندان کا حصہ بن جائیں، تاکہ وہاں رہتے ہوئے میں خود کوغیر محفوظ محسوس نہ کروں۔‘

’سلمان خان، ایشوریا سے بریک اپ کے بعد گانے سن کر روتے تھے‘

جس پرسلمان نے ابھینو کے الزامات پر بلاواسطہ اشارہ کیا اور کہا، ’جو سب میرے ساتھ جڑے ہیں یا جڑے تھے، آج کل ان کی بھی آواز بلند ہو رہی ہے۔ کچھ لوگ بیٹھے بیٹھے بھی باتیں کر رہے ہیں، جو پہلے مجھے بہت پسند کرتے تھے۔ اب وہ پوڈکاسٹس میں وقت ضائع کرتے ہیں، باتیں بناتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں اور بے مقصد چیزیں پھیلاتے ہیں۔ میرا ان سے یہی کہنا ہے کہ ان کے پاس کام نہیں ہے اور وہ یہ سب کام نہ ہونے کی وجہ سے کرتے ہیں۔‘

AAJ News Whatsapp

ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ، ’میری سب سے درخواست ہے کہ کام کریں۔ چاہے کیسا بھی حال ہو، چاہے کچھ بھی ہو رہا ہو، آپ کو اٹھنا ہے، ناشتہ کرنا ہے اور کام پر آنا ہے۔‘

سلمان خان کی دریا دلی انہیں لے ڈوبی

یاد رہے کہ ابھینو کشیپ نے پوڈکاسٹ میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ سلمان خان نے دبنگ فلم کے لیے غیر مناسب کریڈٹ حاصل کیا اور پچھلے پروجیکٹس میں بے جا مداخلت اور ذاتی رکاوٹیں پیدا کیں۔

انہوں نے پرانی فلم ”تیرے نام“ کے دوران سلمان پر الزام لگایا کہ انہوں نے ان کے بھائی انوراگ کشیپ کے لیے حالات مشکل بنا دیے، جس کی وجہ سے انوراگ کو پروجیکٹ چھوڑنا پڑا۔

Salman Khan

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات