Aaj News

سڈنی سے آکلینڈ جانے والی پرواز میں آگ کی اطلاع، پائلٹ کی مے ڈے کال

جہاز میں 156 مسافر سوار تھے، پرواز کو باحفاظت اتار لیا گیا
شائع 26 ستمبر 2025 06:20pm

آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے آکلینڈ آنے والی ایک پرواز میں کارگو ہولڈ میں ممکنہ آگ کی اطلاع پر پائلٹ نے مے ڈے کال دی اور ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، بوئنگ 737 طیارے میں 156 مسافر سوار تھے، جو خوش قسمتی سے آکلینڈ ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرگیا۔ ایئر لائن حکام نے تصدیق کی ہے کہ تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہیں۔

ایئرلائن کے مطابق، بوئنگ 737 طیارے کے پائلٹ کو فرنٹ کارگو ہولڈ میں آگ کی موجودگی کے بارے میں وقفے وقفے سے الرٹس ملے، جس کے بعد انہوں نے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔ بعد ازاں ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ فرنٹ کارگو ہولڈ میں کوئی آگ نہیں تھی اور ممکنہ طور پر یہ ایک غلط الارم تھا۔

AAJ News Whatsapp

ایئر ویز حکام نے کہا ہے کہ ان کے انجینئرز طیارے کا مکمل معائنہ کریں گے تاکہ اس الارم کے اصل سبب کا تعین کیا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق، پرواز میں 156 مسافر سوار تھے، جو تمام بحفاظت طیارے سے باہر نکل گئے۔ آکلینڈ ایئرپورٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی سروسز کو طیارے کے پہنچنے سے پہلے الرٹ کر دیا گیا تھا۔ اب ہوائی اڈے کی معمول کی سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں، تاہم پروازوں کی آمد و رفت میں معمولی تاخیر متوقع ہے۔

Australia

FIRE BROKE OUT

Passenger plane

in the cargo hold

flying from Sydney

to Auckland