واشنگٹن میں نصب ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ ہٹا دیا گیا
امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے نیشنل مال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کا نصب کیا گیا متنازع مجسمہ ہٹا دیا گیا۔
نیشنل مال میں نصب کیے گئے مجسمے میں صدر ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مسکراتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
اس مجسمے کا عنوان’’ بیسٹ فرینڈ فار ایور ‘‘ تھا اور اس مجسمے کو ’’دی سیکرٹ ہینڈشیک‘‘ نامی فنکار گروپ کی جانب سے نصب کیا گیا تھا۔
مجسمہ 23 ستمبر کو نصب کیا گیا تھا اور اسے 24 ستمبر کی صبح امریکی پارک پولیس نے ہٹا دیا، حکام کے مطابق مجسمہ اس اجازت نامے کی شرائط کی خلاف ورزی کرتا تھا جس کے تحت اسے نصب کیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اور ایپسٹین کئی سال تک دوست رہے اور یہ فن پارہ ٹرمپ اور ایپسٹین کے ماضی کے تعلقات پر تنقید کے طور پر نصب کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکی سرمایہ کار اور جنسی اسکینڈل میں بدنام جیفری ایپسٹین کو جنسی جرائم میں 2019 میں سزا ہوئی تھی، تاہم سزا کاٹنے کے دوران جیفری ایپسٹین نیویارک جیل میں پر اسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔