فیصل بینک اور ٹیپ سِس کا اشتراک، چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی آسان
فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے ٹیکنالوجی کمپنی ٹیپ سِس (Tapsys) پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔
اس معاہدے کا مقصد ملک بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) کو جدید اور شریعت کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اس تعاون کے تحت جدید پوائنٹ آف سیل (POS) سسٹمز نصب کیے جائیں گے جو نئی طرز کی ادائیگیوں کو سپورٹ کریں گے، جن میں اسٹیٹ بینک کے ”راست مرچنٹ کیو آر“ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت بھی شامل ہے۔
تقریب کے موقع پر فیصل بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر سید امین الرحمٰن نے کہا کہ یہ شراکت داری بینک کے اس عزم کی عکاس ہے کہ تاجروں اور صارفین کے لیے ایک شریعت کے مطابق ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام بنایا جائے۔
ان کے مطابق اس اقدام سے کیش لیس معیشت اور مالی شمولیت کے اسٹیٹ بینک کے اہداف میں بھی مدد ملے گی۔
ٹیپ سِس کے سی ای او کریم جندانی نے کہا کہ فیصل بینک کے ساتھ یہ تعاون ڈیجیٹل ادائیگیوں میں جدت لانے کے لیے اہم قدم ہے۔
ان کے مطابق ٹیپ سِس کی محفوظ اور جدید ٹیکنالوجی، فیصل بینک کے جدید مالیاتی خدمات کے عزم کے ساتھ مل کر کاروباروں اور صارفین کے لیے نئی سہولتیں فراہم کرے گی۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔