’ٹرمپ عالمی امن کے داعی ہیں‘: وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے غیر رسمی ملاقات
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر خوشگوار ماحول میں غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا اور مختصر مگر دوستانہ بات چیت کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کے درمیان پچیس ستمبر کو ایک ون آن ون ملاقات کا امکان بھی ہے، جس میں اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور چھبیس ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی امن کے داعی ہیں اور دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
’7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی‘: ٹرمپ کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا تاکہ مسائل کے پائیدار حل کی راہ ہموار ہو سکے۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔