Aaj News

پی آئی اے ناکام: نجی ایئرلائن نے برطانیہ کی پروازوں کا لائسنس حاصل کرلیا

برطانیہ کے لیے ایئربس کے 320 اور321 طیارے استعمال کیے جائیں گے، ذرائع
شائع 23 ستمبر 2025 09:02pm

پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جب کہ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملے پر برطانیہ کے محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ایئرلائن ایئر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

AAJ News Whatsapp

ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے جب کہ ایئر بلیو کے ایئربس 320 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ کے بعد برطانیہ جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ برطانیہ کے لیے ایئربس کے 320 اور321 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

PIA

United Kingdom

Air Blue

uk flights