Aaj News

ایشیا کپ میں پاکستان کے سفر کا فیصلہ: قومی ٹیم میں سری لنکا کے خلاف ایک تبدیلی متوقع

قومی ٹیم کے لیے آج کا میچ جیتا انتہائی ضروری ہے کیونکہ شکست کی صورت میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتا ہے۔
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2025 03:07pm

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے آر یا پار مقابلے میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

قومی ٹیم کے لیے آج کا میچ جیتا انتہائی ضروری ہے کیونکہ شکست کی صورت میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتا ہے۔

اسی خطرے کے پیش نظر قومی کرکٹ ٹیم کی مینیجمنٹ مذکورہ میچ کو جیتنے کے لیے مختلف حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے خلاف اترنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مینیجمنٹ کی جانب سے حسین طلعت کے بجائے ان کی جگہ حسن نواز کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع دیا جاسکتا ہے۔ جبکہ فاسٹ بولنگ میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو برقرار رکھنے میں اتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حسین طلعت نے بھارت کے خلاف میچ میں 11 بالوں پر 10 رنز اسکور کیے تھے۔ وہ اب تک 20 ٹی20 میچز میں 405 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ان کا بہترین اسکور 63 ہے۔

دوسری جانب حسن نواز نے کا ٹی 20 کیریئر 22 میچز پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے 449 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ان کا بہترین اسکور 105 ناٹ آؤٹ ہے۔

pakistan vs sri lanka

asia cup t20

asia cup super four

asia cup 2025