Aaj News

سیلاب کے باعث موٹروے ایم فائیو 13 مقامات سے متاثر، مزید پوائنٹس خراب ہونے کا خدشہ

جلال پور پیر والا کے مقام پر موٹروے پر پڑنے والا شگاف تاحال نہ بھرا جاسکا
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2025 05:40pm

صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والہ میں سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5 تاحال بند ہے تاہم موٹروے کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔ ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم 5 پر اب تک 13 پوائنٹس متاثر ہو چکے ہیں جب کہ مزید چار سے پانچ پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پنجاب میں سیلاب کی بتاہ کاریاں جاری ہے، جلال پور پیر والا کے مقام پر موٹروے پر پڑنے والا شگاف تاحال نہ بھرا جاسکا، جس کے باعث 9 ویں روز بھی موٹروے پر ٹریفک معطل ہے جب کہ شگاف کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے پتھر ڈالے جارہے ہیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق سیلاب کے باعث موٹر وے ایم 5 اب تک 13 مقامات سے متاثر ہو چکی ہے جب کہ موٹر وے ایم 5 پر مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ موٹر وے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے تا حال بند ہے، ملتان سے سکھر متبادل راستے سے سفر کیا جاسکتا ہے، شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جا سکتی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اوچ شریف کے راستے انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے جبکہ سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹر چینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جا سکتا ہے۔

موٹر وے پولیس ترجمان کے مطابق شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 کو جوائن کیا جا سکتا ہے، موٹروے پولیس سفر کرنے والوں کی رہنمائی کے لیے موقع پر موجود ہے۔

مظفرگڑھ میں حالیہ سیلاب کے بعد پانی کی سطح معمول پر آگئی، مظفرگڑھ ضلع کے 160 سے زائد موضع جات شدید متاثر ہوئے جہاں 2 لاکھ 10ہزار ایکٹر سے زائد رقبے کو نقصان پہنچا جب کہ متاثرین نے گھروں کو واپس جانا شروع کردیا۔

AAJ News Whatsapp

علی پور سے سیدو پور جانے والے روڈ پر ایک مقام پر عارضی پل بنا دیا گیا جب کہ دوسرے پل کی تعمیر کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔

چشتیاں میں سیلاب متاثرین کی مشکلات میں کمی نہ سکی، بستی عاشق محمد میں سیلاب سے متاثرہ لوگ سراپا احتجاج ہوگئے جب کہ متاثرین نے بجلی کے بل پھاڑ دیے اور بل معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔

لیاقت پور کے 35 موضع جات میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے، جس کے باعث رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور متاثرین واپس گھر جانے لگے۔

jalalpur pirwala

Moterway M5

Pakistan Floods

Punjab Floods

Punjab Flood Update

Floods 2025

capsizes in Jalalpur Peerwala

jalalpur pirwala flood

Punjab Flood Report