Aaj News

ایشیا کپ سپر فور: بنگلا دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

توحید ہردوئے نے 58 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، سیف حسین 61 رنز بنا کر نمایاں رہے
شائع 20 ستمبر 2025 11:26pm

بنگلا دیش نے سری لنکا کو ایشیاء کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹ لی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 169 رنز کا ہدف آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

توحید ہردوئے نے 58 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کپتان لٹن داس 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سیف حسین 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، تنزید حسین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ شمیم حسین نے 14 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب وے ونندو ہسارنگا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

AAJ News Whatsapp

قبل ازیں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔

دسن شناکا نے 64 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، کپتان چرتھ اسالنکا نے 21 رنز بنائے۔

اوپنر پتھم نسانکا 22 رنز بنا کر تسکین احمد کا نشانہ بنے، کوشل مینڈس 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مہدی حسن نے دو اور تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیش کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

سری لنکا کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔

بنگلادیش کو گروپ میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، مجموعی طور پر بھی سری لنکا کا پلڑا بھاری ہے، 21 میں سے 13 میچز سری لنکا نے جیت رکھے ہیں۔

asia cup super four

Bangladesh beat Sri Lanka

by 4 wickets