Aaj News

بلوچستان: کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 5 جوان شہید، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

شہداء میں کیپٹن وقار احمد ، نائیک اسمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شامل، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2025 01:13am

بلوچستان کے ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت پانچ جوان شہید جبکہ کلیئرنس آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شیر بندی میں 15 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے نتیجے میں 5 جوان شہید ہوگئے۔ شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک اسمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فورسز نے علاقے میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

AAJ News Whatsapp

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں قوم اور فوج کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ISPR

Attack on security forces

Terrorists killed

vehicle in Kech

, 5 soldiers martyred

5 Fitna ul Hindustan