Aaj News

’پاکستان میرا اصل گھر ہے‘، سنجے دت کا پرانا ویڈیو وائرل

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2025 03:44pm

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنے والد سنیل دت کی پاکستان سے جذباتی وابستگی کے حوالے سے انکشاف کررہے ہیں۔

اس ویڈیو میں سنجے دت نے بتایا کہ ان کے والد اکثر کہا کرتےتھے“پاکستان میرا گھر ہے“۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے مطابق، سنجے دت ایک بھارتی میوزیکل شو میں بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔ وہاں انہوں نے بتایا کہ ایک رات وہ دیر سے گھر لوٹے تو انہوں نے اپنے والد کو کمرے میں اکیلے روتے دیکھا۔

پہلے تو وہ سمجھےکہ شاید وہ اپنی مرحومہ اہلیہ اور سنجے کی والدہ نرگس دت کو یاد کر رہے ہیں۔ لیکن جب انہوں نے والد سے پوچھا، تو سنیل دت نے کہا: ”مجھے نیند نہیں آ رہی، مجھے اپنا گھر یاد آ رہا ہے۔“

سنجے دت نے بتایا کہ وہ والد کے اس جملے پر حیران رہ گئے اور کہا ”یہی تو آپ کا گھر ہے“۔ لیکن سنیل دت نے جواب دیا: ”نہیں بیٹے، تو نہیں سمجھے گا، مجھے پاکستان یاد آ رہا ہے، وہی میرا اصل گھر ہے۔“

AAJ News Whatsapp

سنجے دت کے والد سنیل دت جو خود بھی ماضی کے مشہورادا کاررہ چکے ہیں کا تعلق تقسیم ہند سے قبل راولپنڈی ڈویژن سے تھا۔ ہجرت کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ بھارت آ گئے تھے، لیکن پاکستان کو ہمیشہ اپنی ”پیدائشی سرزمین“ اور ”اصل گھر“ قرار دیتے تھے اور تقسیم کے بعد اکثر اس کی یاد میں رویا کرتے تھے۔

سنیل دت ہندو پنجابی تھے، جبکہ ان کی اہلیہ نرگس دت کا تعلق ایک بنگالی مسلم خاندان سے تھا جن کی پیدائش کولکتہ میں ہوئی تھی۔

صحت

دسترخوان

lifestyle