Aaj News

نیو کراچی میں آتشزدگی کے باعث فیکٹری منہدم، ملبے تلے ریسکیو اہلکاروں کے دبے ہونے کا خدشہ

فائر بریگیڈ کے مطابق پانی اور فوم کی مدد سے آگ پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
شائع 09 ستمبر 2025 12:09pm
Massive Fire Erupts in Karachi Garment Factory - Pakistan news

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں آگ سے متاثرہ فیکٹری منہدم ہوگئی ہے، عمارت کے ملبے تلے ریسکیو اہلکاروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، عمارت گرتے ہی زوردار دھماکا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر ایٹ اے میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

فیکٹری کی عمارت گرتے ہی زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث نجی ٹی کا کیمرہ مین اور 6 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں واقع تین منزلہ الزیب نامی فیکٹری کے گراونڈ فلور پر صبح سات بجے آگ لگی تھی۔

AAJ News Whatsapp

فائر بریگیڈ کے مطابق ابتدائی طور پر دو گاڑیاں بھیجی گئی تھیں لیکن آگ کی شدت بڑھنے پر مزید گاڑیاں طلب کی گئیں۔ مجموعی طور پر 15 فائر ٹینڈر اور اسنارکل آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں جبکہ آپریشن کے دوران ایک فائر فائٹر زخمی بھی ہوا ہے۔

فائر بریگیڈ کے مطابق پانی اور فوم کی مدد سے آگ پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Factory Fire

fire incident

new karachi industrial area