Aaj News

سلمان خان نے بالی ووڈ میں کئی کیریئر تباہ کرنے کے الزامات پر پہلی بار خاموشی توڑ دی

آج کل کیریئر کا ختم ہونا ایک عام بات ہے، سلمان خان
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2025 12:14pm

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے واضح کیا ہے انڈسٹری میں کسی کے کیریئر کو بگاڑنے یا سنوارنے میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ کامیابی اور ناکامی انسان کے ہاتھ میں نہیں، یہ وقت اور قسمت کے فیصلے ہیں۔

سلمان خان اور ان کی فیملی پر اکثر یہ الزام لگایا جاتارہا ہے کہ وہ انڈسٹری میں کچھ اداکاروں کے کیریئر کے لیے رکاوٹ بنتے ہیں اب انہوں نے ان تمام الزامات پر پہلی مرتبہ خاموشی توڑتے ہوئے خود کو ان سے بری الذمہ قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے جب ریئلٹی شو بگ باس 19 کے ویک اینڈ کا وار ایپی سوڈ میں شہناز گل نے اسٹیج پر آکر اپنے بھائی شہباز بدیشا کو وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر واپس شو میں متعارف کروایا اورسلمان خان سے کہا کہ میں آپ کے پاس اپنی ایک گزارش لے کر آئی ہوں، آپ نے بہت سے لوگوں کا کیریئر بنایا ہے۔

AAJ News Whatsapp

اس پر سلمان خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا،میں نے کسی کا کیریئر نہیں بنایا۔ کیریئر بنانے والا صرف اوپر والا ہے۔ بلکہ مجھے تو اکثر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ میں نے کئی لوگوں کے کیریئر تباہ کیے ہیں۔ لیکن سچ یہ ہے کہ جو کیریئر ختم ہوتے ہیں وہ میرے ہاتھ میں نہیں۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ آج کے وقت میں یہ عام بات ہے کہ کسی کا کیریئر اوپر جائے اور کسی کا نیچے۔ میں نے کس کا کیریئر تباہ کیا؟ اگر واقعی میں ایسا کرتا تو سب سے پہلے اپنا ہی کیریئر تباہ کر بیٹھتا۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات