Aaj News

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، نئی قیمت کیا ہوگی؟

عالمی مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر اضافے سے فی اونس 3447 ڈالر ہوگیا
شائع 30 اگست 2025 05:24pm

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان جاری ہے، آج فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر جا پہنچا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 3172 بڑھ کر 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپے ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر اضافے سے فی اونس 3447 ڈالر ہوگیا ہے۔ونا 7600 روپے اور 10 گرام 6515 روپے مہنگا ہوا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے میں فی اونس سونے کی قیمت 76 ڈالر بڑھی ہے۔

دنیا بھر میں سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

GOLD PRICES GO UP