وزیراعظم کا پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور ریلیف آپریشن کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف پنجاب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
فضائی جائزہ کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے ملک میں مجموعی سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم کو پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی اور زیر آب علاقوں میں ریسکیو آپریشن پر بریف کیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف بھی لاہور سے وزیراعظم کے ہمراہ نارووال روانہ ہوئیں۔
وزیراعظم نے فضائی جائزے کے دوران ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور ریلیف آپریشن کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کو نارووال میں تفصیلی آگاہی دی جائے گی۔
Maryam Nawaz Sharif
PM Shehbaz Sharif
Punjab Floods
Flood Affected Areas
air visits
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔