Aaj News

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ، مگر کتنا؟

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 3390 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع 27 اگست 2025 05:32pm

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے بڑھی اور نئی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 99 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 10گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت میں 785 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 84 ہزار 267 ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 3390 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

GOLD PRICES GO UP

Gold Rates 2025