Aaj News

ہنگو میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

دہشت گرد رات کے اندھیرے میں اپنے ساتھیوں کی لاشیں اپنے ساتھ لے گئے، ڈی پی او
شائع 25 اگست 2025 04:31pm

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے طورہ وڑی میں فتنہ الخوارج کے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) چیک پوسٹ پر حملے میں 3 ایف سی جوان شہید جبکہ جوابی کاروائی میں ایک سہولت کار سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو محمد خالد خان کے مطابق اج صبح فتنہ الخارج کے دہشت گردوں نے تھانہ دوابہ کی حدود میں علاقہ طورہ را وڑی میں قائم ایف سی کی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ایف سی جوانوں نے دشت گردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا تاہم اس کارروائی کے دوران 3 ایف سی جوان جام شہادت نوش کرگئے اور 16 زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک سہولت کار سمیت فتنہ الخارج کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔

ڈی پی او کے مطابق دہشت گرد رات کے اندھیرے میں اپنے ساتھیوں کی لاشیں اپنے ساتھ لے گئے۔

محمد خالد خان کے مطابق علاقے میں سرچ ہیں سٹرائیک آپریشن جاری ہے اور بہت جلد دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری طرف کاروائی میں شہید ہونے والے ایف سی جوانوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کے اسپتال پہنچا دیا گیا اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ٹل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سکورٹ ایک انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا

terrorists attack

Fitna Hindustan

Fitna Al Hindustan

Hangu Operation

Firing on FC

fc check post attack