اپریل 2025 میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیں، اسٹیٹ بینک
گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.10 فیصد اضافہ، مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں 31.2 ارب ڈالر موصول
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپریل 2025 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم یعنی ورکرز ترسیلات کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں
اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2025 میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیں جب کہ اپریل2025 کی ورکرز ترسیلات اپریل 2024 کے مقابلے 13.10 فیصد زائد ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ورکرز ترسیلات 30 فیصد اضافے سے 31.2 ارب ڈالر رہیں۔
اس کے علاوہ سعودی عرب سے اپریل میں 72.54 کروڑ ڈالر اور یو اے ای سے اپریل میں 65.76 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں۔
State Bank Of pakistan
Workers' remittances
remain at $3.2 billion
مقبول ترین
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔