گلستان جوہر میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے پہلوان گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، جھگڑا ابتدائی طور پر معمولی تنازعے سے شروع ہوا جو بعد ازاں پرتشدد تصادم میں تبدیل ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہوگئے۔
گلستان جوہر میں فائرنگ سے رائیڈر جاں بحق، ویڈیو وائرل
کراچی: گلستان جوہر کے گیسٹ ہاوس میں فائرنگ سے دو افراد قتل
دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔