عوام کے لیے خوشخبری! نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کردی
نیپرا نے سی پی پی اے کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کرلی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
نیپرا اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کا مزید جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔
مالی سال 2024،25 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے بجلی سستی کرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔
nepra
electricity
electricity price
مقبول ترین
Aaj English




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔