Aaj News

شہید پولیس افسر چوہدری اسلم کے قاتل کا بھائی مقابلے میں مارا گیا، پولیس نے تصدیق کردی

ملزم غلام اللہ سائٹ ایریا میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک ہوا
شائع 02 اگست 2025 09:43pm
چوہدری اسلم کا فائل فوٹو
چوہدری اسلم کا فائل فوٹو

سی ٹی ڈی کے شہید ایس پی چوہدری اسلم کے قاتل کا بھائی مقابلے میں مارا گیا، جس کی پولیس نے تصدیق کر دی۔ ملزم غلام اللہ چار روز قبل سائٹ ایریا میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک ہوا۔ مقابلے میں ملزم کا ساتھی بھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 15 میں ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں دہشت گرد گروہ کے ایک اہم ملزم کا بھائی ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت غلام اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو چوہدری اسلم پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد نعیم اللہ کا بھائی تھا۔

پولیس نے تصدیق کی کہ غلام اللہ 4 روز قبل سائٹ ایریا پولیس کے ساتھ ایک مقابلے میں ہلاک ہوا، اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غلام اللہ کے خلاف ماضی میں متعدد مقدمات درج تھے۔

Police Encounter

Karachi Shooting

Choudhry Aslam

Terrorist Brother Killed