Aaj News

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 111 فلسطینی شہید

غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 60 ہزار 249 ہوگئی
اپ ڈیٹ 31 جولائ 2025 06:58pm

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، 24 گھنٹے میں مزید111 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے امداد کے منتظر لوگوں پر گولیاں برسا دیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حملوں میں مزید 111 فلسطینی شہید جبکہ 820 زخمی ہوگئے۔

وحشیانہ حملوں میں امداد کے متلاشی 91 فلسطینی بھی شہید ہوئے، خوراک کی کمی کے باعث مزید 7 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے،غذائی قلت سے 89 بچوں سمیت 154 فلسطینی شہید ہو چکے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 60 ہزار 249 ہوگئی ہے جبکہ 1 لاکھ 47 ہزار 89 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی اخبار نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید بچوں کے نام جاری کردیئے، صیہونی بربریت میں 900 سے زائد بچے اپنی پہلی سالگرہ سے پہلے شہید کیے گئے۔

Israel Gaza War

Ghaza

gHAZA CITY