ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کھول دیے گئے
چینی کی درآمد کے لیے پورے مرحلے کو پی ٹی وی پر براہ راست دکھایا گیا
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کھول دیے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر چینی کی درآمد کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے اس پورے مرحلے کو پی ٹی وی پر براہ راست دکھایا گیا۔
ٹینڈر کھولتے وقت ٹینڈرنگ کمپنیوں کے نمائندے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کا نمائندہ بھی موجود تھا۔
جنرل مینجر ٹی سی پی شیراز علی شہزاد نے تمام فریقین کے سامنے چینی برآمد کے ٹینڈرز کھولے اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ ملک میں چینی کی طلب پورا کرنے اور قیمتوں میں استحکام کے لیے حکومت پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر کیا تھا۔
PM Shehbaz Sharif
sugar tender
Sugar Import
مقبول ترین
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔