Aaj News

پاکستان سے ٹی 20 سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کا برا حال، آسٹریلیا نے ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کردیا

آسٹریلیا نے آخری ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
شائع 29 جولائ 2025 05:39pm

پاکستان سے ٹی 20 سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کا برا حال ہوگیا، آسٹریلیا سے پانچویں اور آخری ٹی 20 میں بھی شکست ہوگئی، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کو کینگروز کے ہاتھوں ہوم ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا نے 5 ویں اور آخری ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹ سے شکست دے کر 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-5 سے اپنے نام کر لی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 170 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، میچ میں شمرون ہٹمائر نے 52 اور شرفین ردرفورڈ نے 35 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کا ہدف 17 اوورز میں 7 وکٹ پر پورا کردیا، آسٹریلیا کی اننگز میں کیمرون گرین 32 اور میچل اوون 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ ایران ہارڈی 28 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Australia

West Indies

Australia vs West Indies

lost t20 series