Aaj News

پسند کی شادی کرنے والے ایک اور جوڑے کو جان کا خطرہ، ویڈیو بیان وائرل

خدارا ہماری جان بچائیں، 22 سالہ کومل اور 24 سالہ زبیر کی اعلیٰ حکام سے تحفظ اور مدد کی اپیل
شائع 28 جولائ 2025 10:17pm

کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اور لڑکے نے جان کے خطرے کے پیش نظر ویڈیو بیان جاری کردیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ڈالمیا شانتی نگر کی 22 سالہ کومل اور 24 سالہ زبیر نے تحفظ کی اپیل کردی۔

22 سالہ کومل اور 24 سالہ زبیر نے جان کی حفاظت کے لیے اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کردی ہے۔

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ڈالمیا شانتی نگر کے رہائشی 22 سالہ کومل اور 24 سالہ زبیر نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے، جس کا بیان ان کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔

ویڈیو میں متاثرہ لڑکی کومل نے کہا کہ ہم نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور اب ہماری جان کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ہماری مدد کی جائے۔ کومل نے زور دے کر کہا، ”خدارا ہماری مدد کریں، ہماری جان بچائیں۔“

karachi

Love Marriage

faces life threat

video goes viral