Aaj News

اسلام آباد میں گاڑیوں کی انسپکشن جاری، 1,935 وہیکلز کا ٹیسٹ مکمل

1,874 گاڑیاں کلئیر، 6 کو کاربن مونو آکسائیڈ کی حد سے تجاوز پر وارننگ، آئی ٹی اے کی رپورٹ جاری
شائع 27 جولائ 2025 08:47pm

وفاقی دارالحکومت میں وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم کے تحت گاڑیوں کی انسپکشن کا عمل جاری ہے، جس کا مقصد شہر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا ہے۔ اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آئی ٹی اے) نے اب تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک 1,935 گاڑیوں کی انسپکشن مکمل کی گئی، جن میں سے 1,874 گاڑیاں ٹیسٹ میں کامیاب ہوئیں اور انہیں کلئیرنس اسٹیکرز جاری کیے گئے۔ انسپکشن کے دوران 6 گاڑیوں میں کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار 6 فیصد سے زائد پائی گئی، جنہیں وارننگ جاری کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 213 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں 209 کو کلئیر اور 4 کو وارننگ دی گئی۔

چئیرمین اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق گاڑیوں کی انسپکشن پورے شہر تک پھیلائی جا رہی ہے اور آئندہ مرحلے میں ان ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو انسپکشن سے گریز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں گاڑیوں کے دھوئیں سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کو ہر صورت روکا جائے گا۔

اسلام آباد

Vehicle inspection continues

testing of 1,935 vehicles completed