Aaj News

سوات: بریکوٹ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر اجمل سمیت تین دہشت گرد ہلاک

دہشتگرد قتل، اقدام قتل اور ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھے، سی ٹی ڈی
شائع 25 جولائ 2025 11:46pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوات کے بریکوٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے تین دہشت گرد ہلاک کر دیے، جن میں ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔ یہ دہشت گرد قتل، اقدام قتل اور ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سوات کے علاقے بریکوٹ کی حدود پارڑی میں کارروائی کرتے ہوئے تین مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک اہم کمانڈر اجمل بھی شامل ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد قتل، اقدام قتل اور ٹارگٹ کلنگ جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں مارے جانے والے دیگر دو دہشت گردوں کی شناخت مطیع اللہ اور رحیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

KPK

Sawat

terrorist killed

CTD operation

counter terrorism