منشیات فروشوں کی سرپرستی کے الزام میں 6 پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی
اہلکار ملوث ہوئے تو نوکری سے برخاست کردیا جائے گا، ایس ایس پی کیماڑی
کراچی کے علاقے کیماڑی میں پولیس اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کے الزام میں ایس ایس پی کیماڑی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں پولیس اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کے سنگین الزامات سامنے آنے پر ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 6 اہلکاروں کو معطل کردیا۔
ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ان اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے اور ابتدائی تحقیقات ایس پی سائٹ کے سپرد کی گئی ہیں جو رپورٹ مرتب کرکے جلد پیش کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر الزامات ثابت ہوئے تو ملوث اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا۔
karachi
Sindh Police
drugs
Kimari
karachi police
مقبول ترین
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔