کراچی:لوٹ مار کی واردات ناکام، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک بہادر شہری کی جوابی کارروائی نے صورتحال بدل دی۔ ہوٹل پر بیٹھے پانچ دوستوں سے لوٹ مار کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جبکہ ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
آج نیوز کو حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوٹل پر پانچ نوجوان بیٹھے موبائل فون استعمال کر رہے تھے کہ اچانک ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان وہاں پہنچے۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ دکھا کر شہریوں سے موبائل فون چھیننا شروع کیے۔
اسی دوران ایک نوجوان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا اسلحہ نکالا اور ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی۔ شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گیا اور تیسرا دوڑتا ہوا موقع سے بھاگ نکلا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب عزیز آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ علاقے میں حالیہ دنوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس پر شہریوں میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور ہلاک ڈاکو کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔